اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی بجٹ اجلاس میں فنانس بل کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا۔وزارت خزانہ کے حکام نے کابینہ کو بجٹ لے آٹ پر بریفنگ دی اور ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف کی تجویز پیش کی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی تجویز پر بحث کے بعد فنانس بل کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں 24 مئی اور 7 جون کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی دی گئی۔ قبل ازیں پارلیمنٹ ہاس آمد پر صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف لا رہے ہیں؟ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ دعا کریں کہ ہم ایک اچھا بجٹ عوام کے لیے دے سکیں۔
