ہومبریکنگ نیوزوفاقی کابینہ اجلاس کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا

وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا، اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاس میں ہوگا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ 24-2023 کی تجاویز پیش ہوں گی۔ کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پینشن میں اضافہ سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابینہ کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 مئی اور 7 جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔