بغداد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ عراق کے دوران حضرت امام موسی کاظم کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری امام موسی کاظم کے روضہ مبارک پر خصوصی طور پر پہنچے، انہوں نے روضہ مبارک کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے امام موسی کاظم کے روضہ مبارک پر حاضری کے دوران امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی خوش حالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔
بغداد: بلاول بھٹو کی حضرت امام موسی کاظم کے روضہ مبارک پر حاضری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
