ہومپاکستانسابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں ایسا لگتا ہے کہ ویڈیو بنانے والا انہیں گالیاں دے رہا ہے تاہم بیشتر لوگوں نے جہاں اس عمل کی مذمت کی ہے وہیں اس ویڈیو کی حقیقت سے پردہ بھی اٹھایا گیا ہے۔
جنوبی ایشیا میں حقیقت کو پرکھنے کے دعوے کے ساتھ ٹوئٹر پر سرگرم عمار سولنگی کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر زیر گردش ہے جس میں مغلظات سے بھرپور الگ سے شامل کی گئی ایک آواز بھی ہے جو ایک افغان شخص کی واردارت ہے۔
عمار سولنگی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک قابلِ مذمت واقعہ اور ذلت آمیز ایڈیٹنگ کا غیر ذمہ دارانہ پھیلاؤ ہے، جسے بدقسمتی سے پی ٹی آئی کے ہینڈل بڑے پیمانے پر شیئر کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔