ہومبریکنگ نیوزظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
چیئرمین پی ٹی آئی ظل شاہ قتل کیس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پیش ہوئے۔
جسٹس انوار الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کونسی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں؟ کیا یہ کیس قابل ضمانت ہے؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی ہیں تو قابل ضمانت۔
عمران خان نے ظلِ شاہ کی موت کے بعد ان کے والد کو ملاقات کیلئے گھر بلا کر کتنے گھنٹے انتظار کرا یا؟
پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ کی موت ٹریفک حادثہ قرار، عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
عدالت میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ یہاں تین پراسیکیوٹر کھڑے ہیں، بتائیے آپ نے جو ایف آئی آر پڑھی اس سے ملزم کا کیا تعلق بنتا ہے ؟ آپ چھوڑ دیں کہ ملزم کون ہے صرف یہ دیکھیں کہ کیا اس کی ضمانت منسوخ ہوتی ہے، آپ کوئی تو طریقہ بتا دیں۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ظل شاہ قتل کیس میں ایک لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔