ہومبریکنگ نیوزیاسمین راشد کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرسماعت نو جون تک ملتوی

یاسمین راشد کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرسماعت نو جون تک ملتوی

لاہور:انسداددہشتگردی عدالت نیتھانہ شادمان جلاو گھیراو کے مقدمہ میں تحریک انصاف کی رہنما اورسابق صوبائی وزیرڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر سماعت نو جون تک ملتوی کر دی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سابق صوبائی وزیر کے وکیل میاں تبسم نے دلائل مکمل کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو تھانہ شادمان نذر آتش کرنے، دہشتگردی کرنے اور اقدام قتل سمیت دیگر الزامات کے مقدمہ میں بلاجواز نامزد کیا گیاہے۔

وکیل میاں تبسم نے کہا کہ مقدمے کے حتمی فیصلے تک یاسمین راشد کو بطور سزا جیل میں قید رکھنا ناانصافی ہے اس لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ پراسکیوشن کے وکیل آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔ اے ٹی سی عدالت نے لاہور کے تھانہ شادمان کوآگ لگانے،جلاوگھیراوکیمقدمے میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پرسماعت جون تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔