ہومپاکستانایلیٹ فورس نے میرے ملازمین کو مارپیٹ کر مرضی کا بیان لیا ہے، شیخ رشید

ایلیٹ فورس نے میرے ملازمین کو مارپیٹ کر مرضی کا بیان لیا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(سب نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رات بارہ بجے میرے گھر ایلیٹ فورس دروازہ توڑ کر اندر آئی اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناکر بیان ریکارڈ کروایا، ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے میرے اسلام آباد گھر میں ایلیٹ فورس دروازے توڑ کر دوبارہ داخل ہوئی، 31 مئی کو فورس کے تشدد سے زخمی ہونے والے ملازمین کو مار پیٹ کر زبردستی بیان ریکارڈ کروایا گیا کہ ہم پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔شیخ رشید نے کہا کہ پولیس یہ سب، جج طاہر عباس سپرا کی طرف سے 9 جون کو پولیس کو دیے گئے نوٹس کی وجہ سے کر رہی ہے، صبح چار بجے سفید کپڑوں میں ملبوس فورس نے میری والدہ کے گھر سوئے ہوئے لال حویلی کے ملازمین پر بے جا تشدد کیا، محلے والوں نے سادہ کپڑوں کی فورس سے انہیں چھڑوایا۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، انسان کو حقیر، فقیر اور ذلیل بنا دیا گیا ہے، پولیس ذہنی مریض ہوچکی ہے، قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں، وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا سدا بادشاہی خدا کی ہے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سے مزید عدم استحکام پھیلے گا، ستمبر ستمگر ہوگا اور کوئی انہونی بھی ہو سکتی ہے، 20 دن اہم ہیں کٹی کٹا نکل آئے گا، تاحیات نااہل لوگوں کو اہل بنانا اور پھر ان سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانند ہے، کوئی سمجھ نہیں آ رہی کہ گڈی کون لوٹے گا، پی ڈی ایم صرف پھوٹ کا شکار ہی نہیں عوام میں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہی، اصل عوام کی نفرت کا نشانہ نون لیگ ہے، نون کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مردوں میں رہی، اس نے اپنی سیاسی ناک خود کاٹی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف کے پاکستان آنے نہ آنے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ان کیلئے ریسٹ ایز دی بیسٹ ہے، سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گے تو معیشت اپنے پاں پر کھڑی نہیں ہوگی، 50 فیصد مہنگائی زیادہ ، کارخانے بند، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ دنیا میں گندم اور ایل این جی کی قیمت 100 فیصد کم ہوئی لیکن پاکستان میں 100 فیصد بڑھ گئی، معیشت زمین بوس ہوگئی ہے، غریب زندہ دفن ہوگیا ہے، قبرایک ہے اور بندے چار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔