ہومبریکنگ نیوزبھارت: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں ٹکر سے 50 افراد ہلاک، 180 سے زائد زخمی

بھارت: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں ٹکر سے 50 افراد ہلاک، 180 سے زائد زخمی

ممبئی ::بھارتی ریاست اڑیسا میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں ٹکر کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک، 180سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹڑی سے الٹ گئیں۔ حادثہ شام 7 بج کر 20 منٹ پر اڑیسا کے ضلع بالاسور میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق مسافربردار ٹرین مغربی بنگال کے شالیمارریلوے اسٹیشن سے چنئی سینٹرل اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی، ابتدائی طور پر 30 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی تھیں تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے تین یونٹس، 60 ایمبولینسوں سمیت ڈاکٹرز اور رضاکاروں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ کے قریب ایک اور ٹرین بھی پٹڑی سے اتر گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔