ہومپاکستانکسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیرداخلہ

کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیرداخلہ

راولپنڈی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیرداخلہ شیخ رشید نے سی ایم ایچ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مظاہروں میں تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں کی عیادت کی۔وزیر داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن وامان کے حوالے سے بہت زبردست کام کیا، امن وامان بحال رکھنے پرپولیس اوررینجرزکے افسروں اور جوانوں نے ہمت اوربہادری دکھائی۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی متشدد کارروائیوں کا تحمل سے مقابلہ کیا، کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔