ہومپاکستانصدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی،صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت تقرریاں کیں اورکونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی۔ڈاکٹر قبلہ ایاز کوبطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کردیا جبکہ کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی،پیر ابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف ،محمد حسن حسیب الرحمن ، دارالعلوم حقانیہ ، اکوڑہ خٹک کے مولانا حمید الحق حقانی ،علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیا اللہ شاہ بخاری ،پیرزادہ جنید امین ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانانسیم علی شاہ کوبطورممبر تعینات کردیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔