Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزشہزاد اکبر کے بھائی کے اغوا کا مقدمہ پولیس افسران، رینجرز اہلکاروں کیخلاف درج

شہزاد اکبر کے بھائی کے اغوا کا مقدمہ پولیس افسران، رینجرز اہلکاروں کیخلاف درج

اسلام آباد:سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے بھائی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسلام آباد میں شالیمار پولیس نے مغوی مرزا مراد اکبر کے بیٹے کی مدعیت میں پولیس افسران اور رینجرز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مرزا مراد اکبر کو 28 مئی کو ان کے گھر سے اغوا کیا گیا، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کی وردی پہنے افراد نے اغوا کیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ اغوا کاروں میں سول کپڑوں میں بھی لوگ شامل تھے، پولیس آفیشل اور سول کپڑوں میں ملبوث افراد ملازمین کو ہراساں کرتے رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔