ہومپاکستانوزیراعظم آج سکھر میں ترقیاتی کاموں کے لئے 446 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے

وزیراعظم آج سکھر میں ترقیاتی کاموں کے لئے 446 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان آج سکھر میں سندھ کے 14 اضلاع کے ترقیاتی کاموں کے لئے 446 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم آج سکھر میں سندھ کے 14 اضلاع کے ترقیاتی کاموں کے لئے 446 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے ہر فیصلے سے ثابت کیا ہے کے وہ قومی سوچ رکھنے والے واحد لیڈر ہیں،وہ کسی خاص خطے کے لئے نہیں پوری قوم کے لئے سوچتے اور فیصلے کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔