Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزملتان: پی پی 269 سے ٹکٹ ہولڈر رفاقت گیلانی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

ملتان: پی پی 269 سے ٹکٹ ہولڈر رفاقت گیلانی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

ملتان: پی پی 269 سے ٹکٹ ہولڈر رفاقت گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے پی پی 269 سے ٹکٹ ہولڈر رفاقت گیلانی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی پر افسردہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے نوٹس میں نہیں ہے کہ 9 مئی واقعات کی پلاننگ ہوئی، 9 مئی کو دنیا میں بڑا غلط تاثر گیا، 9 مئی واقعات میں جو بھی ملوث ہے ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔

رفاقت گیلانی نے کہا کہ تشدد کی سیاست کبھی کی اور نہ کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی ٹکٹ واپس کر رہا ہوں، پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبا نہیں، حلقے کے عوام کی مشاورت سیاگلا قدم اٹھاں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔