Monday, May 18, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے :گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان خان عہدے پر بحال

سی ڈی اے :گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان خان عہدے پر بحال

اسلام آباد(سب نیوز)چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل نے گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان خان کو عہدے پر بحال کر دیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے چیئر مین سی ڈی اے کی طرف سے قائم کیے گئے کانفیڈینشل سیل کی طرف سے مس کنڈکٹ اور دیگر الزامات پر گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان خان کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا گیا تھا،جس کے بعد گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے انہیں عہدے پر بحال کر دیا،کانفیڈنشل سیل کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ عرفان خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ تعینات کر دیا گیا،اس حوالے سے ایچ آر ڈی کی طرف سے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے

WhatsApp Image 2023 05 31 at 4.36.06 PM
WhatsApp Image 2023 05 31 at 5.49.56 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔