Tuesday, May 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزشہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیلیے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو روز کا وقت

شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیلیے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو روز کا وقت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو روز کا وقت دے دیا۔
سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔
عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل درخواست گزار قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ دو دن کا وقت ہے مراد اکبر کو پیش کریں۔
عدالت نے پولیس کو دو روز میں مراد اکبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔