Wednesday, May 20, 2026
ہومٹاپ سٹوریوزیراعظم نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

وزیراعظم نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے جس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے اور ایک میزپربیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلا گھیرا کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں، ایسے عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ایسے عناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصرکا محاسبہ کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کی اپیل کی تھی اور 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔