راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، جیل انتظامیہ کے مطابق علی محمد خان لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے احکامات پر رہا کیا گیا، علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد علی محمد خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا۔پنجاب پولیس نے اٹک جیل سے رہائی کے بعد علی محمد خان کو دوبارہ حراست میں لیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
