اسلام آباد:موٹروے M-14 پر چوری کی کار برآمد/مدرسے سے بھاگے ہوئے دو بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کی احسن کاروائیاں جاری ہیں،موٹر وے پولیس نے M-14 داؤدخیل کے قریب جہلم سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کر لی ۔
گاڑی میں کوئی شخص موجود نہ تھا شک پڑنے پر تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ ہنڈا کار ماڈل 2005 کل صبح جہلم سے چوری ہوئی تھی ۔
گاڑی کے مالک سے رابطہ کرکے گاڑی برآمدگی کے بارے میں معلومات فراہم کر دی گئی ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے گاڑی پولیس سٹیشن داؤدخیل کے حوالے ۔
مزید ایک کارروائی کے دوران چکری کے قریب موٹر وے پولیس نے 2 بچوں کو دیکھا جن کی عمریں بالترتیب 8 اور 9 سال تھی ۔
پوچھ گچھ کرنے پر بچے تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ جس پر بچوں کو چکری کیمپ کے منتقل کر دیا گیا ۔
بعد ازاں پتا چلا کہ بچے اسلام آباد کی کسی مدرسے میں زیر تعلیم ہیں اور کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔
لیکن بچے اپنے خاندان اور مدرسے کا پتہ یا رابطہ نمبر نہ فراہم کر سکے ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اس صورتحال میں مدرسے سے بھاگے ہوئے بچوں کو باحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حوالے کر دیا گیا ۔
موٹروے M-14 پر چوری کی کار برآمد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

