ہومپاکستانکارسرکار میں مداخلت : حلیم عادل شیخ پر فردِ جرم عائد

کارسرکار میں مداخلت : حلیم عادل شیخ پر فردِ جرم عائد

گھوٹکی،میرپور ماتھیلو کورٹ نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کو کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں میرپور ماتھیلو کورٹ میں پیش کیا گیا۔عدالت نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ پر فردجرم عائد کردی تاہم اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا میرے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیاہے۔عدالت نے مدعی پولیس افسر کی عدم پیشی پرسماعت26 مئی تک ملتوی کردی۔خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں کراچی کی مقامی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی اور کمرہ عدالت میں موجود حلیم عادل شیخ اور سمیر شیخ سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔