لندن،پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو برطانیہ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔محمد رضوان کو پچھلے سال انگلینڈ میں شاندار کارکردگی پر وزڈن فائیو 2021 میں شامل کیا گیا ،محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ کے دوران شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے اٹھارہویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔گزشتہ سال شان مسعود اور بابر اعظم کو بھی وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آن 2020 کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔1952 سے لے کر اب تک 18 پاکستانی کھلاڑیوں کو یہ اعزاز ملا ہے، 2017 میں مصباح الحق اور یونس خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخری پاکستانی کھلاڑی تھے۔محمد رضوان کے علاوہ دیگر 4 بہترین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیک کرالی، ڈان سبلی، ڈیرن اسٹیون شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی سال کے بہترین 5 کھلاڑیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔
شاندار کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
