ہومپاکستانوزیراعظم آج رحمت اللعالمین ۖسکالرشپ پروگرام کاآغاز کریں گے

وزیراعظم آج رحمت اللعالمین ۖسکالرشپ پروگرام کاآغاز کریں گے

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ۖسکالرشپ پروگرام کاآغاز کریں گے،رحمت اللعالمین ۖ سکالرشپ پروگرام پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ضرورت اور قابلیت پر مبنی انٹرمیڈیٹ اور انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام ہے جس کے تحت سالانہ 50,000 طلبا کو سکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کے طلباکیلئے متعددسکالرشپ پروگراموں کااعلان کیاہے،رحمت اللعالمین ۖایک قومی پروگرام ہے جوانڈرگریجویٹ تعلیم تک رسائی کیلئے شروع کیاجارہاہے۔اس پروگرام کے لئے 27.93 بلین روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے ، جو اگلے 5 سالوں میں استعمال ہوگا۔ اس پروگرام کو ملک بھر کی 129 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں نافذ کیا جائے گا۔رحمت اللعالمینۖ اسکالرشپ پروگرام ایک قومی پروگرام ہے جس کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ وفاقی سطح پر کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبا کو انڈرگریجویٹ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لئے آغاز کیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔