نوشہروفیروز(قمرمنیر آرائیں)محکمہ صحت نوشہروفیروز، ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائی ڈاکٹرز ، لیبارٹریز، بلڈکلینک،زیچہ و بچہ مراکز،میڈیکل اسٹور کیخلاف نام نہاد آپریشن کیا،15 دوکانیں سر بمہرکیں، ہیلتھ کیئر کمیشن کمیشن ٹیم نے ڈاکٹر عبدالستار گلال کی سربراہی میں بھریا روڈ، بھریا شہر میں عطائی ڈاکٹروں کے کلینک پر چھاپے مارکر15 عطائی کلینک،لیبارٹری سربمہر(سیل)کردیں ، محکمہ صحت نوشہروفیروز، ہیلتھ کیئر کمیشن آپریشن کی بروقت اطلاع پر اکثر عطائی ڈاکٹر، لیبارٹری، انتقال خون،زیچہ و بچہ مرکز،میڈیکل اسٹور بند کرجاتے ہیں اور ٹیم کی روانگی کے بعد اکثر سیل کردہ کلینک، لیبارٹری، بلڈ بینک چلانے والے عطائیوں نے سربمہر توڑ کر دوبارہ سے کام شروع کردیتے ہیں ،انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس آبزرور نوشہروفیروز ضلعی کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق عطائی ڈاکٹر وں ، لیبارٹری، انتقال خون،زیچہ و بچہ مرکز، میڈیکل اسٹور مالکان کو محکمہ صحت نوشہروفیروز، ہیلتھ کیئر کمیشن سندھ کو بروقت اطلاع پر عطائی ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر فرار ہوجاتے ہیں ، ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل ہیڈ کوارٹرمحراب پور، مورو،کنڈیارو،بھریا شہراور نوشہروفیروز میں ہزاروں کی تعداد میں عطائی کلینک، غیر قانونی زیچہ و بچہ مرکز، غیر قانونی، غیر معیاری میڈیکل اسٹور کیخلاف کارروائی کی بجائے محض خانہ پوری کی جاتی ہے۔ ضلع بھرکے عطائی ڈاکٹر، لیبارٹر ی ،انتقال خون، زیچہ و بچہ مرکز،میڈیکل اسٹور کی بھرمار ہے جن سے محکمہ صحت نوشہروفیروز اورڈرگ انسپکٹر بھتہ وصول کرتے ہیں جس کی وجہ افسران اور عدالت کو دکھانے کیلئے کاغذی کارروائی کی جاتی ہے جس کا نوٹس لیا جائے ۔
نوشہروفیروز،محکمہ صحت کاعطائی ڈاکٹرز کیخلاف نام نہاد آپریشن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
