اسلام آباد:پاکستان بار نے پارلیمنٹ اور عدلیہ کے مابین کشیدگی کم کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 31 مئی کو طلب کیا گیا ہے،کونسل کے اعلامیہ کے مطابق ملک ریاستی اداروں کے مابین موجودہ تناو کی صورتحال کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، اداروں کے درمیان کشیدگی سے ان کا وقار اور ساکھ بری طرح متاثر ہورہی ہے،31 مئی کے اجلاس میں اداروں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
عدلیہ اور اداروں میں کشیدگی:پاکستان بار کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
