ملتان :تحریک انصاف کے سابق وزیر مملکت وچیف وہپ ملک عامر ڈوگر کے خاندانی ذرائع نے موقف ظاہر کیا ہے کہ ملک عامر ڈوگر کی گرفتاری نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے خاندان کے مختلف عزیز واقارب کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں عامر ڈوگر کے میرج کلب سمیت تمام کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا ہے اور ان کے بہنوئی ملک جاوید ڈوگر سمیت عزیز واقارب وملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ انتقامی کارروائی ہے
ملک عامر ڈوگر کی فیملی زرائع نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ملک عامر ڈوگر محب وطن سیاستدان ہیں انہوں نے پاک فوج کے شہدا کو نہ صرف خراج عقیدت پیش کیا ہے بلکہ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شہدا نے جو قربانیاں دیں ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا فیملی زرائع کے مطابق ملک عامر ڈوگر نے 9 مئی کے واقعات کی بھی مزمت کی ہے مگر فیملی زرائع کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے ملک عامر ڈوگر کے ساتھ جو ظالمانہ اور انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ضمانتوں کے باوجود ملک عامر ڈوگر کو پہلے ملتان کچہری پھر جھنگ جیل سے گرفتار کیا گیا
اسی طرح خانیوال میں ضمانت کے باوجود جو بربریت اور زیادتی کی گئی وہ قابل مزمت ہے ملک عامر ڈوگر خان کا سچا سپاہی ہے اور تحریک انصاف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے ان کے کاروبار میرج ہال ،پٹرول پمپ اور بس اڈے سیل کرنے سے غریب دیہاڑی دار ملازمین تو بے روزگار ہو گئے ہیں لیکن عامر ڈوگر اور ان کی فیملی کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے اس وقت ریاستی ادارے ،عدالتی نظام پاکستان کے آ ئین کو نہیں مان رہے ہم اس کی مزمت کرتے ہیں فیملی زرائع نے الزام لگایا کہ گرفتاری کے دوران عامر ڈوگر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس پر ہمیں دلی دکھ ہے اور ہم اس کی مزمت کرتے ہیں عامر ڈوگر اور اس کے خاندان کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ۔
