ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم شہبا ز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات،اہم سیاسی امور پر گفتگو

وزیر اعظم شہبا ز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات،اہم سیاسی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے، بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی، ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ کے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جھوٹے پروپیگنڈے اور مقبوضہ وادی میں حالیہ جی۔20 اجلاس بلا کر دنیا کو غلط ثاثر دینے کی مذموم کوشش کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے اقدام کو سراہا۔شہباز شریف نے وزیرِ خارجہ کے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی سے بھرپور خطاب کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے، بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی، ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔