ہومبریکنگ نیوزبجلی صارفین کیلئے بری خبر، حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

لاہور: بجلی صارفین کے لیے بری خبر، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافہ لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہو گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ ہو گا، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔