ہومبریکنگ نیوزسب نیوز الرٹ:ملیکہ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

سب نیوز الرٹ:ملیکہ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:ملیکہ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ رہائی کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے تکلیف ہوئی۔جیل انتظامیہ کے مطابق ملیکہ بخاری کے تھری ایم پی او آرڈر منسوخ ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے ملیکہ بخاری کے تھری ایم پی او آرڈر منسوخ کیے گئے تھے۔ملیکہ بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان کچھ میں کریں گی۔ واضح رہے کہ ملیکہ بخاری کو نقص امن کے خدشے کے تحت جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔