ہومبریکنگ نیوزملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 19 مئی کو ختم ہوئیکاروباری ہفتے میں 20.64 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 مئی تک 9.73 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.89 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.19 ارب ڈالر رہے۔ اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.75 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.53 ارب ڈالر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔