ہومبریکنگ نیوزپاک فوج کے شہدا کی قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

پاک فوج کے شہدا کی قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد:وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہاہے کہ پاک فوج کے شہدا کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں،09مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

یوم تکریم شہدا کے موقع پر خصوصی بیان وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر کیے گئے حملوں پر کشمیری قوم کوتشویش ہے، مسلح افواج پاکستان کے جانباز ایل او سی پر جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں توہم چین کی نیند سوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حدیث مبارک میں ہے کہ اسلامی سرحد کی ایک روزہ نگہبانی دنیافانی اور اسکی ساری اشیا سے افضل ہے۔

آزادکشمیر کا کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں کسی شہید کی قبر پر پاکستانی پرچم نہ لہرارہا ہو۔مضبوط افواج ملک کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کی ضامن ہے۔ چودھری انوار الحق نے کہا کہ کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں سے اپیل ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔