ہومبریکنگ نیوزرکن قومی اسمبلی حسین الہی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا:ذرائع

رکن قومی اسمبلی حسین الہی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا:ذرائع

لندن:رکن قومی اسمبلی حسین الہی نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے راہیں جدا کرنیکافیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین الہی کی جانب سے لندن میں آج پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

حسین الہی کے والد چوہدری وجاہت حسین بھی گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوچکے ہیں۔وجاہت حسین نے پریس کانفرنس میں حسین الہی کی واپسی کا بھی بتایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین الہی بھی واپس ق لیگ میں شامل ہونیکا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گجرات سے ٹکٹ ہولڈر شاہنواز اجنالہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔