اسلام آباد (سب نیوز) ٹارنی جنرل آفس نے آڈیو لیک کے متعلق افراد کے ناموں کی فہرست تیار کر لی ،فہرست میں پہلا نام سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ناموں کی فہرست میں وکیل خواجہ طارق رحیم، صدر سپریم کورٹ عابد زبیری ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، صحافی قیوم صدیقی ،سابق وزیر اعظم عمران خان، مسرت جمشید چیمہ ، چیف جسٹس کی خوشدامن ماہ جیبیں نون، اہلیہ خواجہ طارق رحیم رافیہ طارق کا نام شامل ہیں ۔ سامنے آنے والی فہرست کے مطابق سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب اور ابوذر مقصود چدھڑ کا نام بھی شامل ہے ۔فہرست میں سپریم کورٹ کے ایک حاضر سروس جج کا نام بھی شامل ہے ،اٹارنی جنرل آفس نے آٹھ مبینہ آڈیوز سے متعلق 12 ناموں کی فہرست تیار کی۔
