ہومپاکستانپولیس کی پی ٹی آئی رہنمائوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

پولیس کی پی ٹی آئی رہنمائوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف مقدمات کا معاملہ ،گرفتاری کے ڈر سے چھپنے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش ،ایس ایچ او تھانہ کھنہ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے پولیس حکام کو خط لکھ دیا۔

تھانہ کھنہ کی جانب سے راجہ خرم نواز، اخلاق اعوان اور علی اعوان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست ،ملک حسنین اور ملک عامر علی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی ۔ خط میں کہا گیا کہ خدشہ ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں،ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائے اور بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جائے۔ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کھنہ پولیس سٹیشن میں دو مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔