ہومتازہ ترینسابق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کا عمران خان کیساتھ برتائو اورلاقانونیت پر اظہار افسوس

سابق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کا عمران خان کیساتھ برتائو اورلاقانونیت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (سب نیوز)سابق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملک میں جاری برتائو اورلاقانونیت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے عمران خان کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا ہے ۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے سیکرٹری آف سٹیٹ کی حیثیت سے عمران خان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز پر کام کیا، قانون کی حکمرانی اور مناسب عمل کسی بھی مضبوط قوم کی بنیاد ہوتے ہیں، میں پاکستانی حکومت سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کے لیے حفاظتی اقدامات کرے اور مسٹر خان کے معاملے میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔