ہومپاکستانسلیم مانڈوی والا نے نیب ریفرنس سے بریت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا

سلیم مانڈوی والا نے نیب ریفرنس سے بریت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے نیب ریفرنس سے بریت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بینک اکاونٹس کے کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت کی ،سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔سلیم مانڈوی والا نے بریت کی درخواست جمع کرائی کہ ان کے خلاف کیس نہیں بنتا، جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی ان کا بطور ملزم کردار ثابت نہیں ہوتا لہذا ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔سلیم مانڈوی والا نے بریت درخواست پر فیصلہ ہونے تک فرد جرم کی کارروائی موخرکرنے کی استدعا کی۔عدالت نے بریت درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔