اسلام آباد (سب نیوز)عمران خان کی نیب ٹیم کے سامنے پیشی ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔نیب ٹیم نے عمرا ن خان سے لگ بھگ 4 گھنٹے پوچھ گچھ کی۔عمران خان نے اپنی کابینہ کے 2ممبران شہزاد اکبر اور زلفی بخاری سے متعلق انکشاف کیا، ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کا 190 ملین پائونڈز کی پاکستان واپسی میں اہم کردار تھا۔
نیشنل کرائم ایجنسی اور بحریہ ٹاون ڈیل میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ہے، القادر ٹرسٹ پراجیکٹ اور حاصل عطیات سے متعلق زلفی بخاری کا اہم کردار ہے ملزم طالب حسین، زمین کی منتقلی اور بیرون ملک سے آئے عطیات سے متعلق ابھی اہم تفصیلات یاد نہیں۔ عمران خان سے پوچھا گیا کہ بحریہ ٹا ئون اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیل سیحاصل 190 ملین پونڈ کہاں گئے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اسکا بہتر جواب اس وقت کے ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر دے سکتے ہیں۔
این سی اے ڈیل کو خفیہ رکھنے اور رقم بحریہ ٹائون کو واپس لوٹانے کا فیصلہ کس کا تھا؟ کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہ کابینہ کا متفقہ فیصلہ تھا۔ حکومت پاکستان اور برطانوی این سی اے کے درمیان سرکاری بات چیت کس نے کی؟ شہزاد اکبر نے پاکستان کی نمائندگی کی اور سرکاری دستاویزات کابینہ ڈویژن کی تحویل میں ہیں۔ عمران خان جواب۔ 190ملین برطانوی پائونڈ کی منتقلی کے متعلق خفیہ ڈیڈ پر کس نے دستخط کیے؟ نیب کا سوال ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر نے سب کچھ انجام تک پہنچایا۔
عمران خان کا جواب، یہ معاہدہ خفیہ کیوں رکھا گیا اور کابینہ کے سامنے بند لفافے پر دستخط کیوں لیے گئے، نیب کا سوال حکومت پاکستان معاہدہ کو خفیہ رکھنے کی پابند تھی۔ عمران خان کا جواب ،معاہدہ میں پاکستان کے حق میں ضبط ون ہائیڈ پارک لندن جائیداد کب فروخت کی گئی؟اگر مطلوبہ جائیداد فروخت کردی گئی تو حاصل رقم پاکستان کے اکاونٹ میں آئی؟ان سوالوں کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کاشہزاد اکبر بتا سکتے ہیں۔ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی پراجیکٹ آپکا منصوبہ تھا،
بحریہ ٹاون سے عطیات کی ڈیل کس نے کی تھی؟ نیب بحریہ ٹان سے عطیات شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور دوسرے مشترکہ دوستوں کے ذریعے آئے تھے۔ عمران خان کا جواب، آپ وزیراعظم تھے اور متنازعہ پراپرٹی ٹائیکون سے70کروڑ کے عطیات لینا مفادات کا ٹکراو نہیں تھا؟ نیب رسول پاکۖ کی محبت میں القادر یونیورسٹی نیک مشن کیلیے بنائی۔ عمران خان کا جواب ، عمران خان اور خاندان نے القادر ٹرسٹ میں کتنا چندہ دیا؟ نیب میری اہلیہ بشری بیگم عطیات کو دیکھ رہی تھیں۔ عمران خان کا جواب، مجموعی طور پر ٹرسٹ کو کتنے عطیات ملے اور کس کس نے دیے؟ ٹرسٹ کی موجودہ انتظامیہ اسکی تفصیلات دے سکتی ہے۔
عمران خان کا جواب، فرحت شہزادی القادر پراجیکٹ کی ٹرسٹی ہیں، ان کا بحریہ ٹائون سے عطیات لینے کا کیا کردار ہے؟ نیب فرح خان اہلیہ کی دوست ہیں، اس سوال کا جواب وہ خود دے گی۔ عمران خان کا جواب، القادر ٹرسٹ کو حاصل عطیات اور تمام اکانٹس کا کنٹرول بشری بیگم کے پاس ہے؟ نیب بشری بیگم سے پوچھ کر جواب دونگا۔ عمران خان کا جواب۔
