اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان ضلع سرگودھا پنجاب میں آج نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا میں 6 مقامات پر 3 مرلہ کے کل 1,175 گھر بنائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب اس منصوبے کے لیے زمین مہیا کرے گی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ تعمیراتی کام فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ بینک آف پنجاب مارٹگیج کی سہولت کا ذمہ لے گی جس کی بدولت مستحق افراد گھر کی کل قیمت آسان اقساط میں ادا کر سکیں گے۔ اس منصوبے میں گھروں کی الاٹمنٹ کے لیے نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی مستحق افراد میں قرعہ اندازی کے ذریعے گھر الاٹ کرے گی۔ اس منصوبے کے لیے 33,528 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم خطاب بھی کریں گے۔پاکستان ٹیلی ویژن کارروائی نشر کرے گا۔
وزیر اعظم (آج)سرگودھا میں نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔




