ہومدلچسپچین نے اونٹوں کے لیے دنیا کا پہلا ٹریفک سگنل نصب کر دیا

چین نے اونٹوں کے لیے دنیا کا پہلا ٹریفک سگنل نصب کر دیا

بیجنگ ،شمالی چین میں اونٹوں کے لئے دنیا کے پہلے ٹریفک سگنل کا افتتاح کردیا گیا ۔چینی میڈیا کے مطابق چین نے ڈنہوانگ شہر میں منگشا پہاڑ اور کریسنٹ اسپرنگ کے مقامات پر اونٹوں کو آپس میں ٹکرانے سے بچانے کے لیے ٹریفک لائٹس نصب کیں۔مذکورہ علاقہ تفریح کے لیے مشہور ہے اور سیاح یہاں اونٹوں پر بہت شوق سے سواری کرتے ہیں۔ ٹریفک سگنل کی تنصیب کا مقصد یہی بتایا گیا ہے کہ تاکہ اونٹوں کے ٹکراو سے بچا جا سکے۔یہ سگنل بھی دوسرے عام ٹریفک سگنلز کی طرح جب سبز ہوں گے تو اونٹ سڑک پار کریں گے اور سرخ ہوں گے تو اونٹ رک جائیں گے۔واضح رہے کہ منگشا پہاڑ کو گاتے ریت کے ٹیلے بھی کہا جاتا ہے کیوںکہ جب یہاں تیز ہوا چلتی ہے تو ریت کے ٹیلوں سے گانے یا ڈرم بجانے جیسی آوازیں آتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔