ہومپاکستانعمران خان لاہور سے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچ گئے

عمران خان لاہور سے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سکیورٹی انتہائی سخت تھی ۔قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی زمان پارک سے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ مختصر قافلے کے ساتھ روانہ ہوئے۔

عمران خان آج 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔

نیب نے عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈز کی مبینہ غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب طلب کئے ہیں، نیب نے نئے نوٹس میں عمران خان سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس، رینجرزاور ایف سی کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔

جوڈیشل کمپلیکس کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

عمران خان نے نیب راولپنڈی میں پیشی کے دوران اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون تو ہے نہیں یہ کسی بھی چیز پر گرفتار کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب نقص امن کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔