ہومبریکنگ نیوزآڈیو لیک جوڈیشل انکوائری کمیشن نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

آڈیو لیک جوڈیشل انکوائری کمیشن نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

اسلام آباد(سب نیوز) آڈیو لیک جوڈیشل انکوائری کمیشن نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،کمیشن کا آ ئندہ ا جلاس 27 مئی کو صبح دس بجے ہوگا، آ ڈیوز میں شامل شخصیات کو کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے نوٹسز جاری کئے جائیں گے ، کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز اٹارنی جنرل افس اور کورئیر کے زریعے بھیجے جائیں گے، کمیشن کے نوٹسز موصول کرنے والے کی تصاویر لی جائیں گی، نوٹس موصول کروانے کیلئے ایک سے زائد مرتبہ کوشش کی جائے گی، نوٹسز کی عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ شخص کی دیوار پر نوٹس چسپاں کیا جائے گا، انکوائری کمیشن کاروائی کے دوران اعتراض اٹھانے والوں کو جرح کا موقع دیا گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔