اسلام آباد،اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کا سیکیورٹی پروگرام جاری کر دیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مساجد، امام بارگاہوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ،ضلع بھر کی 998 مساجد 32 امام بارگاہوں پر 3000 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام تر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز خود کریں گے ،اسلام آباد پولیس کی مساجد اور امام بارگاہوں کے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز بھی معاونت کریں گے، تمام زونل افسران مساجد ڈیوٹی کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے ذمہ دار ہوں گے ،آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر مامور عملہ کورونا وائرس سے بچا وکے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کویقینی بنائے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس آپ کی خدمت میں کوشاں ہے ۔
اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کا سیکیورٹی پروگرام جاری کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
