ہومپاکستانحکومت ملک کے اندر انتشار اور افتراق کی فضا پیدا کرکے انارکی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

حکومت ملک کے اندر انتشار اور افتراق کی فضا پیدا کرکے انارکی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

اسلام آباد،جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت میں شامل بعض ان کے مشیراور وزیر بعض بیوریکریٹ جو ان سے نالاں اور ناراض ہیں وہ حکومت کو ایسے غلط مشورے دے رہے ہیں، ہم حکومت کی پر تشدد کاروائیوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ حکومت ملک کے اندر انتشار اور افتراق کی فضا پیدا کرکے انارکی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ،جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے رہنما سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعدپورے ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ،ان احتجاجی مظاہروں میں حکومت کے اشارے پرپولیس کی طرف سے پرتشدد کاروائیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بہت سے عاشقان مصطفے ۖ نے جام شہادت نوش کیا ہے ،حکومت کی اس پر تشدد کاروائی کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اوریہ کیسی ریاست مدینہ ہے جس میں ناموس مصطفےۖ کیلئے پر امن مظاہرین جومیدان میں آئیں ان پرلاٹھیاں برسائی جائیں ،ان پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے جائیں ان کو شہید کیاجائے ،صرف اپنے بیرونی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے حکومت ملک کے اندر انتشار اور افتراق کی فضا پیدا کررہی ہے اور انارکی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت میں شامل بعض ان کے مشیر،اور وزیر بعض بیوریکریٹ جو ان سے نالاں اور ناراض ہیں وہ حکومت کو ایسے غلط مشورے دے رہے ہیں اور ان کو پرتشدد کاروائیوں پر لے کر آرہے ہیں تاکہ حکومت کی جلد چھوٹی ہو جائے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے کہ وہ پر امن مظاہرین پرپرتشدد کاروائیاں کر کے اپنے پیر پر کلہاڑی نہ مارے یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے ،یہ ناموس مصطفے ۖ کے تحفظ کا مسئلہ ہے یہ مسلمانوں کا جذباتی اور ایمانی مسئلہ ہے اس کو طاقت سے کبھی بھی نہیں دبایا جاسکتا ،حکومت کو چاہئے اس نے جوتحریک لبیک پاکستان سے وعدہ کیا ہے اس وعدے کو وفا کرے اور اس مسئلہ کوبجائے طاقت سے حل کرنے کے جو وعدہ کیا ہے اسکے مطابق پارلیمنٹ کے اندر لیکر جائے اور سیاسی طور پر اس کا حل تلاش کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔