اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر سے سعودی عرب کیلئے نامزد پاکستانی سفیر جنرل( ر )بلال اکبر نے ملاقات کی ۔وزیر خزانہ بلال اکبر کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ حماد اظہرنے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستانی عوام کا سعودی عرب سے عقیدت و احترام کا رشتہ ہے، سعودی عرب میں بسنے والے تارکین وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں،سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا آغاز کیا ہے،اسکیم سے وہاں بسنے والے پاکستانیوں نے فائدہ اٹھایا ہے،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم میں آن لائن اکاؤنٹس کھلوائے ہیں،نامزد سفیر نے تجارتی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا، وزیر خزانہ کا سرمایہ کاری، کاروباری روابط کو بڑھانے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سہولیات دینے پر زور۔
وفاقی وزیر خزانہ سے سعودی عرب کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
