اسلام آباد،ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعوی کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اب تک شادی ان کی وجہ سے نہیں کی کیونکہ ان کی پہلی ترجیح انہیں تحفظ دینا ہے ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہاکہ شیخ رشید نے ان سے ایک بار نہیں کئی بار یہ بات کی انہوں نے شادی ان کی وجہ سے نہیں کی۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کہاکہ شیخ رشید نے انہیں کہا کہ اب چونکہ آپ مل چکی ہیں تو آپ کو تحفظ دینا ضروری ہے۔حریم شاہ نے مزید بتایا کہ شیخ رشید نے ان سے کہا آپ چونکہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں اس لیے آپ کا تحفظ میری ترجیحات میں شامل ہے۔شیخ رشید کے بیان سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں شیخ رشید سے شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے مردوں سے نفرت ہے لہذا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا ٹاک کے دوران بھی حریم شاہ شیخ رشید کو بھائیوں جیسا قرار دے چکی ہیں۔
حریم شاہ نے شیخ رشید کی شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
