کراچی،اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کر دیا۔ پیر تا جمعرات صبح10سے4بجے سہ پہر تک دفتری اوقات ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان میں بینک دولت پاکستان میں دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا، پابندی پر عمل بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک کریں گے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پیر تا جمعرات صبح10سے4بجے سہ پہر تک دفتری اوقات ہوں گے۔دفتری اوقات کے دوران 2بجے سے سوا 2بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعے کو دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے اور وقفہ نہیں ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کا رمضان المبارک کے لیے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
