راولپنڈی ،سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد پیر عرف اسد مارا گیا۔ دہشتگرد کمانڈر 2006 سے کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن تھا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیر عرف اسد ہلاک ہوگیا۔ دہشتگرد 2006 میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کئی کاروائیوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کمانڈر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد اسد شہریار گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد پیر عرف اسد مارا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
