اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاق کی طرف سے سندھ کے اضلاع کیلئے ترجیحی ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسمعیل ، وفاقی وزرا محمد حماد اظہر، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اسد عمر، عمر ایوب خان اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وفاق کی طرف سے سندھ کے اضلاع کیلئے ترجیحی ترقیاتی پر غور کیا گیا۔
