اسلام آباد،وفاقی دارلحکومت کے علاقوں بری امام، ڈیپلومیٹک انکلیو ، قائداعظم یونیورسٹی کے اطراف قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ، آپریشن میں متعدد غیر قانونی گھر ، مویشی فارم، چاردیواریاں اور زیر تعمیر کمرے مسمار کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کی زیر نگرانی وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے بری امام، ڈیپلومیٹک انکلیو ، قائداعظم یونیورسٹی کے اطراف قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی گھر ، مویشی فارم، چاردیواریاں اور زیر تعمیر کمرے مسمار کر دیئے گئے۔
