پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود مولوی نے پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے ایم این اے محمود مولوی نے پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے،
محمود مولوی قومی اسمبلی و پارٹی رکنیت سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان آج شام یا کل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محمود مولوی نے پارٹی اور قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، اور موقف پیش کیا ہے کہ اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کاحامی نہیں ہوں۔
اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کاحامی نہیں ،پی ٹی آئی ایم این اے کاپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
