ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد میں ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی کے خلاف درخواست پر بڑی پیشرفت

اسلام آباد میں ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی کے خلاف درخواست پر بڑی پیشرفت

اسلام آباد میں ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی کے خلاف انجمن تاجران کی درخواست پر بڑی پیشرفت ،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی سے روک دیا
عدالت نے انجمن تاجران کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،
ڈائریکٹر سی ڈی اے کی گزشتہ سماعت پر دیے بیان میں ترمیم کی استدعا مسترد کردی گئی ،
انجمن تاجران نے اسلام آباد میں ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی کو عدالت میں چیلنج کیا ۔
صدر انجمن تاجران اسلام آباد اجمل بلوچ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
وکیل درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ اسلام آباد میں ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے،
میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے اسلام آباد میں 1807 ٹی سٹالز اور ٹک شاپس نیلامی کا اشتہار دے رکھا ہے،
عدالت کا انجمن تاجران کی درخواست پر حکم امتناعی جاری ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔