اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایک شخص کے لیے آئین کی روح بدل دی گئی، پارلیمنٹ اپنا اختیار استعمال کرے.
پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو تین دو والے ججز ہیں، ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجا جائے۔ یہ ریفرنس پارلیمنٹ بھیجے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو آئین نے جو اختیار دیا ہے، اب وقت آ گیا ہے اس اختیار کا استعمال کیا جائے۔
وزیردفاع نے کہا کہ ایک شخص کو تحفظ دینے کے لیے آئین کی روح بدل دی گئی، پارلیمنٹ اپنا اختیار استعمال کرے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ان تمام لوگوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاس پر حملہ کیا۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص کسی کے ساتھ وفا نہیں کرے گا سوائے اپنے مفادات کے۔
خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی سے ایک ایسی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جو عدالتوں میں التوا کا شکار چار لاکھ مقدمات کا جائزہ لے۔
ایک شخص کے لیے آئین کی روح بدل دی گئی، پارلیمنٹ اپنا اختیار استعمال کرے: خواجہ آصف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
